Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ڈاکٹر عاصم کے نئے ویڈیو بیان میں آصف زرداری سے متعلق انکشافات
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کراچی:  سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے  جس میں انہوں  نے  سابق صدر آصف زرداری سے متعلق اہم انکشافات ک...
کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
 سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی دوران تفتیش انکشافات کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آصف زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی اور ایک بینکر غفور دیکھتے ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے معاملات فاروق نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے نئے ویڈیو بیان میں یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا کے تمام معاملات ایک سیکریٹری دیکھتی تھی جن کا نام یاد نہیں جب کہ شاہ نواز جونیجو آصف زرداری کا خاص آدمی ہے اور اندرون سندھ زمینوں کے معاملات حسن علی ڈیل کرتا ہے جو نواب شاہ کا رہاشی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے سابق صدر کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی پر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top