Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: وزیراعظم نواز شریف آج اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے، حسین نواز
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
لندن:  وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج اسپتال سے گھر  منتقل ہوجائیں گے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ای...
لندن: وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتہ آرام کریں گے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ ہرگھنٹے بعد چہل قدمی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آرہے ہیں اورانہوں نے کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے جب کہ  آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتر دوائیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں نے 2 بار سیڑھیوں پر چلایا اور اتروا کر چیک کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دینے کے ساتھ  وزیر اعظم کو ایک سے ڈیڑھ ہفتے آرام کا بھی مشورہ بھی دیا ہے۔ اور چند دنوں کے بعد وزیر اعظم ٹانکے کھلوانے دوبارہ اسپتال جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ پر کہنا تھا  کہ ڈاکٹر وزیر اعظم نواز شریف کی صحت اور رپورٹس سے مطمئن ہیں اور ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top