Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک اور 42 زخمی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
فلوریڈا:  آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں جسم سے بم باندھے مسلح  شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم 20 افراد کو ہلاک اور 40 س...
فلوریڈا: آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں جسم سے بم باندھے مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم 20 افراد کو ہلاک اور 40 سے زائد کو زخمی کر دیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں مسلح شخص جسم سے بم باندھ کر ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ مسلح شخص نے نائٹ کلب کے اندر موجود متعدد افراد کو یرغمال بھی بنائے رکھا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی حکام نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جب کہ ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ آیا حملہ آور اکیلے ہی فائرنگ میں ملوث تھا یا پھر یہ کہ وہ ممکنہ طور پر اسلامی شدت پسندی سے متاثر ہوسکتا ہے تاہم  اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی یا بین الاقوامی دہشت گردی ہے۔
اورلینڈو پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ حملہ آور کا تعلق امریکا سے تھا یا کسی اورملک سے جب کہ حملہ آور ایک رائفل اور ایک پستول سے مسلح تھا اور اس نے اپنے ساتھ کسی قسم کا آلہ بھی باندھ رکھا تھا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 29 سالہ عمر متین کے نام سے ہوئی ہے جو افغان نژاد امریکی شہری ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی آرلینڈو میں ایک مسلح شخص نے میوزک کنسٹرٹ کے دوران فائرنگ کر کے امریکن ٹی وی کے مشہور پروگرام ’دی وائس‘ کی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو ہلاک کردیا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top