Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ارکان گتھم گتھا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 کراچی:  سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے پر ایوان  مچھلی بازار بن گیا اور حکومتی و اپوزیشن جماعت ایم ...
 کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے پر ایوان مچھلی بازار بن گیا اور حکومتی و اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بجٹ پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن عبداللہ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پی پی رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ کچھ لوگ عظیم ہوتے ہیں کچھ لوگ محنت سےعظیم ہوتے ہیں اورکچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ عظمت کو خود پرطاری کرلیتے ہیں، اگر دبئی کی بات نکلی تو ہم لندن کی بات کریں گے۔
ایم کیو ایم ارکان لندن کا ذکر سن کر قابو سے باہرہوگئے اور رکن فاروق عظیم نے پی پی رکن اسمبلی مکیش چاؤلہ پر تنقید شروع کردی جس کے بعد دونوں ارکان نے نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جھگڑنا شروع کردیا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top