Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 کراچی:  پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ چھوٹی عید سے قبل ایم  کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے۔ دہشت گردوں کے علا...
 کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ چھوٹی عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے۔
دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ چھوٹی عید سے قبل ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹیں گے تاہم انھوں نے ایم کیو ایم رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل کراچی میں مزید دفاتر کھولیں گے لیکن ایم کیو ایم کے کچھ رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کریں گے۔
ہر ہفتے وکٹیں گرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پرپی ایس پی رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وکٹیں کس کی گرائیں یہاں تو گراؤنڈ ہی خالی ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام تر توجہ پارٹی کو مضبوط کرنے پرمرکوز ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top