Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: وزیراعلٰی پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
لاہور: پنجاب کے خادم اعلٰی شہباز شریف سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے تنگ آگئے،  حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائ...

Image result for cm punjab
لاہور: پنجاب کے خادم اعلٰی شہباز شریف سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے تنگ آگئے، حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کا معاملہ زیر غور آیا تو خادم اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر برہم دکھائی دیے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو سائبر کرائم کے تحت سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹوں کی بھرمار ہوچکی ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کا امیج متاثر کیا جارہا ہے۔
اجلاس کے فیصلوں کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top