Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: سعودی عرب نے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے: اوورسیز حکام
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
اسلام آباد (ویب ڈیسک)  اوورسیز حکام نے کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو بتایا کہ سعودی عرب میں 8500 پاکستانیوں کو 10 ماہ سے تنخواہ نہیں م...
اسلام آباد (ویب ڈیسک)  اوورسیز حکام نے کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو بتایا کہ سعودی عرب میں 8500 پاکستانیوں کو 10 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تاہم سعودی حکام نے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس میر علی مگسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران پیر صدر الدین راشدی نے بتایا  کہ سعودی حکام نے 2 ماہ میں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی حکومت نے ہر تعاون کیا ہے، اب شور مچانا درست نہیں۔ 22 پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی توسیع کی گئی۔ پاکستانی سفیر نے سعودی حکام سے ملاقات کی ہے۔ حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ دس ہزار پاکستانی مزدوروں کا مسئلہ ہے۔ یکم اکتوبر 2016ءسے مینول پاسپورٹ ختم ہو جائے گا۔ 150 میں سے 82 سفارتخانوں میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سے مسئلہ حل

نہ ہوا تو لاکھوں پاکستانی متاثر ہوں گے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top