Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: رومانیہ میں مقیم پاکستانی شہری نے فیس بک پر ایک ایسی بات لکھ دی جو اکثر پاکستانیوں کی عادت ہے،جج نے ملک سے ہی نکال دیا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
(مانیٹرنگ ڈیسک) رومانیہ کی ایک عدالت نے انٹرنیٹ پر شدت پسند کو ہوا دینے کے الزام میں ایک پاکستانی باشندے کی ملک سے بے دخلی کا حکم دیا ہ...

(مانیٹرنگ ڈیسک) رومانیہ کی ایک عدالت نے انٹرنیٹ پر شدت پسند کو ہوا دینے کے الزام میں ایک پاکستانی باشندے کی ملک سے بے دخلی کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے آن لائن مواد کی اشاعت رومانیہ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے جسے دس سال کے لئے ملک سے نکال دیا جائے۔بخارسٹ میں رومانیہ کی سیکیورٹی ایجنسی کے حکام کے مطابق ملزم (جس کی شناخت نہیں بتائی گئی) 2015  میں رومانیہ پہنچا اور وہاں مقامی خاتون سے شادی کرلی،جس کے بعد اسے رہائشی ویزہ جاری کردیا گیا۔
حکام کے مطابق نگرانی کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کے شدت پسندوں سے رابطے ہیں اور وہ فیس بک سمیت سماجی رابطوںکی دیگر ویب سائٹس پر آن لائن دہشتگردی کا مواد شائع کررہا ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ ملزم دھماکہ خیز ڈیوائسز کی تیاری میں بھی دلچسپی لے رہا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top