Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراجلاس جاری
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 اسلام آباد:  سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نیشنل ایکشن پلان پر  عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم ا...
 اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک کی داخلی و سلامتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top