Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: رشتوں کا تقدس پامال،امریکہ میں خاتون کی 16سالہ بیٹے سے ایسی شرمناک بے تکلفی کہ خود امریکی بھی شرمندہ ہو گئے
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے 16سالہ بیٹے سے بے تکلفی کی ایک ایسی شرمناک عادت کاانکشاف کیا ہے جس پرایک طرف تو انٹرنی...

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے 16سالہ بیٹے سے بے تکلفی کی ایک ایسی شرمناک عادت کاانکشاف کیا ہے
جس پرایک طرف تو انٹرنیٹ کی دنیا میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے لیکن دوسری جانب اخلاقیات اور رشتوں کے تقدس کی پامالی اپنی آخری حدوں کو چھوتی نظر آرہی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق سوال و جواب کی ایک ویب سائٹ پر ایک خاتون نے ایسا سوال کیا جسے جان کر لوگ انتہائی حیرت زدہ رہ گئے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے کمرے میں اپنے 16سالہ بیٹے کے ساتھ سوتی ہوں ،کیا یہ ٹھیک ہے؟خاتون نے بے شرمی کی تمام حدود پار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ سوتے ہوئے کچھ پہنتی نہیں ہیں۔
بچے کے ساتھ برہنہ سونے کی بات پر پانچ لاکھ لوگوں نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا،کئی نے شرمندگی کا اظہار کیا جبکہ کئی لوگوں نے اس پر قانونی نقطہ نظر سے بھی سوال اٹھایا کیونکہ امریکہ میں ٹین ایجرز کے ساتھ ایسی بے تکلفی روا رکھنا جو کہ جنسی خواہش کو ابھار نے کا سبب بنے جرم ہے۔کئی لوگوں نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی وہ خیال رکھیں کیونکہ انہیں اپنی اس حرکت پر مستقبل میں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔کئی لوگوں کا خیال تھا کہ خاتون اس حرکت سے معاشرے میں فحاشی پھیلا رہی ہیں جو کہ نہ صرف دونوں ماں بیٹے پر بلکہ معاشرے پر بھی بہت برا اثر چھوڑ ے گی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top