Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #Coronavirus: بلوچستان کے ایران سے متصل اضلاع میں ’طبی ایمرجنسی‘ نافذ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان  کے  ایران سے متصل اضلاع میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ گذشتہ رو...
Image result for coronavirus
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل اضلاع میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
گذشتہ روز ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہو گئی تھی جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
صوبے میں محکمہ صحت نے گذشتہ ماہ سے اب تک ایران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین سے کہا ہے کہ وہ کھانسی اور بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرائیں۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان شہر میں 100 بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تفتان بارڈر پر پہلے سے دو ڈاکٹر تعینات تھے جبکہ مزید سات ڈاکٹر آٹھ تھرمل گنز کے ساتھ تفتان پہنچ گئے ہیں جو ایران سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی سکریننگ کریں گے جبکہ اسلام آباد سے این آئی ایچ کی ٹیمیں بھی تفتان پہنچ رہی ہیں جو طبی عملے کو تربیت دیں گی۔
بلوچستان کی ایران سے متصل سرحد پر کتنے اضلاع ہیں؟
کوئٹہ میں ہمارے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق صوبہ بلوچستان کی ایران سے متصل اضلاع کی تعداد پانچ ہے۔ ان اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔
تاہم ان تمام اضلاع میں سے ایران اور صوبہ بلوچستان کے درمیان سب سے زیادہ آمد ورفت ضلع چاغی کے سرحدی شہر تفتان سے ہوتی ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top