Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #DarrenSammy: ویسٹ انڈین کرکٹر کے لیے پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلی ترین شہری ایوارڈ کا اعلان
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
حکومتِ پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین شہری ایوار...
سیمیحکومتِ پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین شہری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انھیں پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ڈیرن سیمی کو یہ ایوارڈ دیں گے۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا ہے کہ اس کے کپتان کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جاوید آفریدی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دیا جانا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
سیمی






تصویر کے کاپی رائٹان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایوارڈ سے دنیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ یہ ملک کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والا ملک ہے اور اس کے لوگ ہر اس شخص کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں جو یہاں امن و محبت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
جاوید آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے درخواست کی تھی کہ ڈیرن سیمی کی اعزازی شہریت کی درخواست حکومت کے پاس موجود ہے، اسے جلد از جلد عملی شکل دینے میں وہ بھی ان کی مدد کریں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top