Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #LQvIU: اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلی وکٹ کھونے کے باوجود لاہور قلندرز کی جارحانہ بلے بازی، پانچ اوورز میں نصف سنچری مکمل
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کرکٹ



پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلہ ہے جہاں شاداب خان نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل تک لاہور قلندرز نے سات اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنائے ہیں اور اس وقت کی اوسط 8.57 رنز فی اوور ہے۔
لاہور قلندرز کی لیے بیٹنگ کرنے اس وقت کریز پر اوپنر فخر زمان اور ان کے ساتھ نئے آنے والے بلے باز محمد حفیظ موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے پہلی کامیابی محمد موسی نے حاصل کی جب تیسرے اوور میں انھوں نے کرس لن کو 11 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔
کرس لِن کے آؤٹ ہونے کے باوجود قلندرز نے بولنگ کو حاوی ہونے نہیں دیا اور چوتھے اوور میں 12 رنز اور اس کے بعد پانچویں اوور میں 16 رنز حاصل کیے۔
لاہور قلندرز نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور محمد فیضان اور انگلینڈ کے سمت پٹیل کو جگہ دی ہے جبکہ اسلام آباد نے فاسٹ بولر عاکف جاوید کی جگہ احمد صفی عبد اللہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن اس کے بعد اگلے میچ میں انھوں نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دے دی۔
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں کھیلے گئے چاروں پی ایس ایل ٹورنامنٹس میں لاہور قلندرز کی ٹیم آخری نمبر پر آئی ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top