Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: کشمیر میں لاک ڈاؤن: ’انڈیا اور پاکستان دونوں نے ہماری تکلیفوں سے فائدہ اٹھایا‘
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ظفر کہتے ہیں ’میں نے انڈیا کی دیگر ریاستوں میں سیمینارز میں شرکت کرنا تھی لیکن خطے میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے ...
ظفر احمد

ظفر کہتے ہیں ’میں نے انڈیا کی دیگر ریاستوں میں سیمینارز میں شرکت کرنا تھی لیکن خطے میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ سمارٹ فون ان کی زندگی کا اہم جزو ہے کیونکہ وہ اپنے کام کی نوعیت کے لحاظ سے جی پی ایس اور دیگر ایپلیکیشنز پر انحصار کرتے ہیں۔
’لیکن جب سے انڈین حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کیا ہے میرے حالات تباہ کن ہیں میں چار ماہ سے گھر میں محدود ہو کر رہ گیا ہوں۔ کیونکہ میں انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے راستوں سے آگاہی یا دوستوں سے رابطے کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتا۔‘
ظفر 80 لاکھ کی آبادی میں موجود چار فیصد افراد میں شامل ہیں جو کسی معذوری میں مبتلا ہیں۔ یہاں مکمل طور پر نابینا یا ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ جو جزوی طور پر بینائی کھو چکے ہیں اس کی وجہ انڈیا مخالف مظاہروں کے دوران پیلٹ گن سے ان پر حکومتی فوج کی جانب سے ہونے والی فائرنگ ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top