Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: امل کلونی عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کریں گی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
مالدیپ نے اقوامِ متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل امل کلونی کو وکیل مقرر کیا ہے۔ مالدیپ کی حکومت...
امل کلونی

مالدیپ نے اقوامِ متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل امل کلونی کو وکیل مقرر کیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت کا کہنا ہے کہ گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی فوج کی جانب سے سنہ 2017 میں کیے جانے والے آپریشن کو چیلنج کر رکھا ہے اور اب مالدیپ بھی اس کیس کا حصہ بن رہا ہے۔
اس آپریشن کی وجہ سے تقریباً 730000 روہنگیا مسلمانوں کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔
روہنگیا رہنماؤں نے مالدیپ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
امل کلونی کا کہنا ہے ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مالدیپ کی نمائندگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جوابدہی کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے اور میں اس معاملے میں روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کی کوشش کروں گی۔‘

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top