Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ذاکر نائیک: متنازع مبلغ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
انڈیا سے تعلق رکھنے والے متنازع اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریباً تین سا ل  قبل  انڈیا  چھوڑ  کر ملائشیا میں اپنی نئی زندگی کا آغاز...
ذاکر نائیکانڈیا سے تعلق رکھنے والے متنازع اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریباً تین سال قبل انڈیا چھوڑ کر ملائشیا میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔


اس وقت سے وہ بعض اوقات مودی سرکار اور کبھی ہندو معاشرے پر تنقید کے باعث زیرِ بحث رہے ہیں۔
ذاکر نائیک آج کل کیا کر رہے ہیں اور ملائشیا میں زندگی کس طرح گزار رہے ہیں اس بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ہم نے ان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی۔
اس کے لیے ہم نے ممبئی میں ان کی پی آر ایجنسی سے رابطہ کیا لیکن ہماری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔
اس کے باوجود ہم گذشتہ ہفتے ذاکر نائیک سے ملنے کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچے۔
ہمیں بتایا گیا کہ ذاکر نائیک پتراجایا میں رہتے ہیں۔ کوالالمپور سے پتراجایا پہنچنے میں 40 منٹ لگتے ہیں۔ پتراجایا وہ جگہ ہے جہاں ملائشیا کے سرکاری دفاتر اور رہائشی عمارتیں ہیں۔
یہ جگہ کبھی ربڑ کے درختوں کے لیے معروف تھی لیکن آج یہاں پر پرتعیش عمارتیں ہیں۔ یہاں کی پرکشش عمارتیں اور خوبصورت نظارے ملائیشیا کی معاشی ترقی کی غماز ہیں۔
ہم نے جمعے کو ذاکر نائیک سے ملاقات کا فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں بتایا گیا کہ ذاکر نائیک جمعے کو شہر کی جامع مسجد میں جاتے ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top