Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: عبداللہ حوالگی کیس؛ مکمل شواہد ملنے تک بچہ ایدھی ہوم کے سپرد
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 کراچی:  عدالت نے مکمل شواہد ملنے تک مقتولہ حلیمہ کے 4 سالہ بیٹے عبداللہ کو ایدھی ہوم کے  سپرد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز ک...
 کراچی: عدالت نے مکمل شواہد ملنے تک مقتولہ حلیمہ کے 4 سالہ بیٹے عبداللہ کو ایدھی ہوم کے سپرد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبداللہ کے والد چوہدری اقبال کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لئے دائر درخواست کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری اقبال کے وکیل کی جانب سے عبداللہ کا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ والدہ حلیمہ کے انتقال کے بعد چوہدری اقبال ہی بچے کے حقیقی وارث ہیں لہذا عبداللہ کو والد کے سپرد کیا جائے۔
عدالتی نوٹس پر ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے تحریری جواب میں موقف اختیارکیا کہ ابھی یہ ثابت نہیں ہواکہ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال ہیں، بچے کو چوہدری اقبال کے حوالے کرنے سے  پہلے درخواست گزار کو اپنی ولدیت کے سلسلے میں شواہد دینا ہوں گے، عدالت درخواست گزار سے  نکاح نامہ اور طلاق نامہ طلب کرے اور  چوہدری اقبال اورعبداللہ کا ڈی این اے کرایا جائے جب کہ درخواست گزار کی جانب سے متوفی حلیمہ بی بی کو نان نفقے کے لیے بھیجی گئی رقم کے ثبوت بھی طلب کئے جائیں۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو آئندہ سماعت پر بچے کی حوالگی کے حوالے سے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک بچے کی دیکھ بھال ایدھی فاؤنڈیشن ہی کرے گی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top