Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے 290 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں آج شام آئندہ مالی سال کے لیے 290 ارب روپے سے زائد کا بجٹ  پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلٰی ن...
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آج شام آئندہ مالی سال کے لیے 290 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلٰی نواب ثناءاللہ زہری آج شام بلوچستان اسمبلی میں مالی سال برائے 17-2016 کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا کل حجم 2 کھرب 90 ارب روپے ہوگا، صوبائی بجٹ میں آئندہ مالی سال وفاق سے این ایف سی ایوارڈ، قابل تقسیم پول سمیت مختلف مدات میں 206 ارب 84 کروڑروپے جب کہ گیس ڈویلمنٹ سرچارج کی مد میں صوبے کو10ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کے لیے 2 کھرب 18ارب جب کہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 72ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، مزدورکی کم از کم اجرت 13 ہزارسے بڑھاکر14ہزارجب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ بجٹ میں طلباء و طالبات میں 50 ہزارلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے بھی رقم رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قرضوں کی ادائیگی اورسرمایہ کاری کیلئے 33 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
بجٹ میں زراعت کے لئے 7 ارب 46 کروڑروپے جب کہ محکمہ صحت کے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 17 ارب 36 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ایک ارب 57 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرز کے الاونسزمیں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تمام چئیرمین اوروائس چئیرمین کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت اعزازیہ دیا جائے گا۔ بجٹ تجاویز کے تحت کورین کمپنی کی شراکت سے کچلاک کوئٹہ شمسی توانائی کا پلانٹ لگایا جائے گا جس سے  300 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے اس لئے وہ بجٹ پیش کرنے کے علاوہ پیرکو پوسٹ بجٹ کانفرنس بھی کریں گے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top