Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ملک کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ، پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
اسلام آباد:  ملک کے بیشتر حصے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی مقامات پر درجہ حرات 42  ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ اتوار کو سب سے ...
اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی مقامات پر درجہ حرات 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان  اور بھکر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 42 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ سکھر اور بہاولنگر میں 41، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال اور جھنگ میں 40،  بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، خان پور، کوٹ ادو، لیہ ، ملتان اور نورپور تھل میں درجہ حرارت 39 ، منڈی بہاؤالدین ، جوہر آباد ، فیصل آباد اور شہید بے نظیر آباد میں 38، گوجرانوالہ ، گجرات،قصور ، منگلا 37 ، لاہور، سیالکوٹ ، راولپنڈی، جہلم اور تربت  میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، پشاور، پنجگور،  چلاس میں 35 ،  کراچی ، سیدو شریف اور گوادر میں درجہ حرارت 33 جبکہ کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی تاہم موسم گرم اورجزوی ابر آلود رہے گا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top