Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہت آگے: ریکھا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
معروف گانوں 'نمک عشق دا' اور 'سسرال گیندا پھول' سے شہرت حاصل کرنے والی ہندوستانی گلوکارہ ریکھا بھردواج کا کہنا ہے کہ پاکستان...
معروف گانوں 'نمک عشق دا' اور 'سسرال گیندا پھول' سے شہرت حاصل کرنے والی ہندوستانی گلوکارہ ریکھا بھردواج کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہتر ہے۔
ریکھا نے گزشتہ سال پاکستانی فلم 'بن روئے' کے لیے بھی 'چھن چھریا' گانا گیا جو کہ ان کا پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے پہلا کام تھا۔
ہندوستانی اخبار 'دی ہندو' کو انٹرویو میں ریکھا نے پاکستانی فلم کے لیے گانے کو 'ایک ایکسچیج پروگرام' قرار دیا۔
ریکھا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عاطف اسلم اور غلام علی صاحب جیسے صلاحیتوں سے مالامال فن کار موجود ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کی انڈسٹری میں بہت فرق نہیں سوائے اس کے کہ دونوں جگہوں پر مختلف طرز کا میوزک ترتیب دیا جا رہا ہے۔
مگر ریکھا کا ماننا ہے کہ پاکستانی میوزک کو ہندوستان پر کچھ فوقیت حاصل ہے۔
ریکھا کے مطابق 'پاکستان کا کوک اسٹوڈیو ہندوستان سے بہت آگے ہے، وہ اپنی گانے کے مصرعوں کو آواز میں مارتے نہیں ہیں اور گانوں کی روح کو برقرار رکھتے ہیں۔ وہ اپنا لوک کلام اور غزلوں کو ایک ساتھ لے کر آتے ہیں اور انہیں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتے ہیں

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top