Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پشاور میں طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پشاور:  بالائی علاقوں میں قبل از وقت مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے دو...
پشاور: بالائی علاقوں میں قبل از وقت مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پشاور میں 98 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلتی رہی جب کہ بارش اور تیز آندھی کے باعث، چھتیں، دیواریں، درخت اور سائن بورڈز گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ بارش کے بعد شہرکے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تیز آندھی کے باعث کاکشال کے محلہ گلدرہ میں مکان کی چھت گرگئی جب کہ چارسدہ میں درخت گرنے سے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا اور کئی علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔ لوئردیر، اپردیر، دیربالا اور مانسہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سید مشتاق کے مطابق پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 98 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلتی رہی جس کے باعث چھتیں گرنے کے حادثات پیش آئے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بالائی پنجاب سمیت کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج سے جمعہ تک پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے این ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، جن شہروں میں تیز بارشوں کا امکان ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات سرگودھا، گوجرانوالہ، پشاور، چار سدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ شامل ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top