Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: دہشت گردوں کاعلاج ومعالجہ کیس؛ ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت مسترد
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 ک راچی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی...
 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کے دلائل سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ملزم پر الزامات غلط ہیں، جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آپ کا یہ کہنا ہے کہ یہ الزامات درست ہیں۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ بظاہر کیس کیا ہے۔ عدالت ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کرتی ہے۔
عدالت نے مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم کے رہنماؤں وسیم اختر اور روف صدیقی، پیپلز پارٹی کے رہنما قادرپٹیل اور پاک سرزمین کے رہنما انیس قائم خانی  کی ضمانت میں توثیق کی درخواستوں پرفیصلہ آئندہ سماعت تک موخرکردیا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19جولائی تک ملتوی کردی ۔
سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کی طبیعت بہتر نہیں، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان کے خلاف سارا کیس صرف جے آئی ٹی پر بنادیا گیا ہے لیکن صرف ان ہی کی درخواست پر فیصلہ کیوں سنایا گیا دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ ملتوی کیوں کردیا گیا۔ انہیں ہوا اوپر سے آتی نظر آرہی ہے۔ عدالتی فیصلے کی نقل ملنے کے بعد وہ سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔
ڈاکٹرعاصم کے وکیل انور منصور خان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف لکھا ہے کہ انہوں نے مختلف لوگوں کے کہنے پر جرائم پیشہ افراد کا علاج کیا۔ اگر ایف آئی آر میں درج باتوں کو مان لیا جائے تو پھر بھی سب قانون کے مطابق ہی ہوا ہے کیونکہ اگر کوئی ڈاکٹر علاج کرنے سے منع کرے تواس کو 2 سال قید ہے، اگرکوئی اسپتال علاج کے لیے آتا ہے تواس کو منع کرنا بھی جرم ہے،انور منصور نے کہا کہ جن بلوں کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ سب بھی جعلی ہیں ان بلوں پر کسی دہشت گرد کے زخم کا علاج درج نہیں ذیادہ تر بل کھانسی اور بخار سے متعلق ہیں، جس اسپتال میں علاج کیا گیا وہ ایک خیراتی ادارے کی زیر نگرانی چلتا ہے اور کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوا ہوتا کہ وہ جرائم پیشہ شخص ہے۔
وکیل ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ یہ تمام حربے ضمانت نہ دینے کے لئے اختیار کئے گئے اور اگلی سماعت کی تاریخ بھی ایک  ماہ بعد کی دی گئی ہے۔عدالتی فیصلےکی نقول لےکرسندھ ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے اورآج کی عدالتی کارروائی کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top