Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیرمیں بڑا جھٹکا، ایک سابق اور2 موجودہ وزیر تحریک انصاف میں شامل
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 ا سلام آباد:  پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2 موجودہ اور ایک سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطاب...
 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2 موجودہ اور ایک سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے 3 وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جن میں عبدالماجد، محمد حسین اور چوہدری ارشد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں وزیروں نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
پیپلزپارٹی کو خیرباد کہنے والے عبدالماجد خان وزیربرائے بحالیات اور محمد حسین وزیر برائے منگلا ڈیم امور خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ سابق وزیر برائے برقیات چوہدری ارشد بھی انتخابی جھکاؤ دیکھتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top