Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں عید گاہ کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ڈھاکا:  کشور گنج میں عید گاہ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاب...
ڈھاکا: کشور گنج میں عید گاہ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں نماز عید کے دوران اجتماع گاہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ڈھاکا سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کشور گنج میں ہوا جس میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشور گنج میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہورہا تھا جس میں تقریباً 2 لاکھ افراد موجود تھے کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا اور افراتفری مچ گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہےکہ کشور گنج عید گاہ پر 6 سے 7 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں پولیس کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران حملہ آوروں نے دھماکے بھی کیے جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے قریبی علاقے میں واقع اسکول میں پناہ لے رکھی ہے جس بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کشور گنج میں دھما کے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام لوگوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top