Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: مسائل کا حل احتجاج کی سیاست نہیں بلکہ مذاکرات ہے، وزیراعظم
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 لاہور:  وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی سیاست کو پاکستانی عوام قبول نہیں  کرتے اور مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہے۔ وزیرا...
 لاہور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی سیاست کو پاکستانی عوام قبول نہیں کرتے اور مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہے۔
وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ انہوں نے کشمیری قیادت سے ملاقات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں کشمیر سمیت قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم نے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جس کی بھرپور کامیابی پر بے حد خوش اور مطمئن ہیں، اب ہماری کوشش ہے کہ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی کیا جائے جب کہ حکومت وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے انڈسٹریل سیکٹر کو بلا تعطل بجلی فراہم ہوتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور عوام دھرنوں اور احتجاج کی سیاست قبول نہیں کرتے اس لئے مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفروانی سمیت درجنوں افراد کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے، ظلم اور تشدد سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top