Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پولیس نے 10 سالہ بچے کی شادی ناکام بنادی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے قریب واقع ایک گاؤں میں پولیس نے ایک کم سن بچے کی ایک بالغ خاتون سے شادی ن...
پولیس نے 10 سالہ بچے کی شادی ناکام بنادی
ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے قریب واقع ایک گاؤں میں پولیس نے ایک کم سن بچے کی ایک بالغ خاتون سے شادی ناکام بنادی۔
شورکوٹ کنٹونمنٹ پولیس نے کمالیہ کے قریب چک نمبر 717-گ ب میں ایک شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا اور 10 سالہ دلہا علی شیر اور نکاح خواں حافظ محمد طاہر کو حراست میں لے لیا۔
تاہم دلہا اور 22 سالہ دلہن کے والدین مہمانوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:10 سالہ بچی سے شادی، 60 سالہ دلہا کا ریمانڈ
بعدازاں پولیس نے بچے کو رہا کردیا جبکہ نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفتیشی افسر محمد بوٹا نے ڈان کو بتایا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے بچے کو چھوڑ دیا گیا تاہم نکاح خواں اور لڑکی کے والد کے خلاف پنجاب چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top