Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: اسد کھرل گرفتاری؛ وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میں اختلافات کے خاتمے لیے قائم علی شاہ ثالث بن گئے
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کراچی:  دو روز قبل لاڑکانہ میں رینجرز کی تحویل سے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات  کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو رینجرز کی تحویل ...
کراچی: دو روز قبل لاڑکانہ میں رینجرز کی تحویل سے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو رینجرز کی تحویل سے چھڑانے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدرات اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر داخلہ سندھ کو لاڑکانہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی لایا گیا۔
اجلاس میں سہیل سیال نے وزیر اعلٰی سندھ  کو لاڑکانہ میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سے آگاہ بھی کیا تھا جبکہ ڈی جی رینجرز نے قائم علی شاہ  کو وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے سرکاری معاملات میں مداخلت کی شکایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ وزیر داخلہ سندھ اور رینجرز حکام کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top