Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: وزیراعظم کے بھارت سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے مسئلہ کشمیرمتاثر ہورہا ہے، خورشید شاہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف  کے بھارت سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے مسئلہ کمش...
 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے مسئلہ کمشیر متاثر ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازووں پر سیاہ پٹی باندھ کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کھل کر مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیئے اور اس لئے حکومت او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا جانا چاہیئے تاہم وزیراعظم نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات کے باعث مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام سفارتی چینلز استعمال کرے، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق تسلیم نہیں کرتا اور قابض بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا جب کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے احتجاج میں برابر کا شریک ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top