Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 21 زخمی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
میونخ:  جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر م...
میونخ: جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9  افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top