Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں، پاکستان
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
نیو یارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی  اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور...
نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔
نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top