Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت سے گریز
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
واشنگٹن:  امریکا نے ایک بار پھر دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ...
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی مذمت سے گریز کیا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس کانفرنس دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے جب کہ کانگرس کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد روکے جانے پر اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن پاکستان کو تمام شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنا ہو گی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top