Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
راولپنڈی:  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرانے  کے بعد ان کے گھر پہنچادیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے...
راولپنڈی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے گھر پہنچادیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کاروں سے بازیاب کرائے گئے اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے ٹانک سے کراچی لایا گیا اور رینجرز کی سیکیورٹی میں ان کے گھر پہنچادیا گیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کو خفیہ اداروں کی اطلاعات پر ٹانک کے قریب اغوا کاروں کے قبضے سے بازیاب کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top