Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: اویس شاہ کے اغوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ ملوث تھی، ترجمان پاک فوج
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کو گرفتار کرنے  والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملو...
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کو گرفتار کرنے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث تھی اور اس میں کسی حد تک القاعدہ کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کو گزشتہ 3 روز سے اویس شاہ کی افغانستان منتقلی کے حوالے سے انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ اسی وجہ سے ناکہ بندی بڑھا دی گئی تھی۔ ٹانک کے قریب قائم چیک پوسٹ پر موجود ایک اہلکار نے نیلے رنگ کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، اسی دوران فورسز کی فائرنگ سے ڈراوئیر ہلاک ہوگیا۔ جب کہ 2 اغوا کاروں نے بھاگنے کی کوشش کی، گاری کی تلاشی کے دوران اہلکاروں نے ایک برقع پوش کو موجود پایا۔ کئی بار شناخت پوچھنے پر جب برقع پوش نے جواب نہ دیا تو اہلکاروں نے نقاب الٹ دیا ۔ جس پر برقع میں ایک مرد ملا جس کے منہ بند کیا گیا تھا ، جیسے ہی اس کے منہ سے ٹیپ ہٹایا گیا، اس نے اپنی شناخت اویس شاہ کے نام سے بتائی۔ جس کے بعد اویس شاہ کو کراچی لایا گیا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top