Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: حکمرانوں کی ہوس صرف قبر کی مٹی پورا کرسکتی ہے، عمران خان
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکمرانوں کامقصد دولت  کمانا ہے ان کی ہوس صرف قبر کی مٹی پورا کرسکتی ہے۔  ل...
 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکمرانوں کامقصد دولت کمانا ہے ان کی ہوس صرف قبر کی مٹی پورا کرسکتی ہے۔ 
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، ملک سے باہرعید کرنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں، ملک سے باہر عید منانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وہ 18سال ملک سے باہر رہے لیکن عید ہمیشہ اپنے وطن میں ہی منائی۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے اور ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں لیکن حکمرانوں کی ہوس ختم نہیں ہورہی جب کہ  ایک چھوٹا گروہ بیرون ملک پیسہ بھجوا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ایسے حکمران جن کی دولت اور خاندان ملک سے باہر ہوں عوام کی خدمت کیسے کر سکتے، حکمرانوں کامقصد دولت کمانا ہے ان کی ہوس صرف قبر کی مٹی پورا کرسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری دعا ہے ملک سے ظلم کا خاتمہ ہو اور نیا پاکستان بن جائے اور میرا دل کہتا ہے اگلی عید تک میری دعا قبول ہو جائے گی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top