Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ میانوالی میں گر کر تباہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
میانوالی:  پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے...
میانوالی: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے نے میانوالی کی ایم ایم عالم ایئربیس سے اڑان بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پی اے ایف حکام نے ڈرون طیارے کا ملبہ اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2015 میں سرگودھا میں بھی پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جب کہ نومبر 2015 میں میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہو گئی تھیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top