Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں، اسحاق ڈار کا قوم کو مشورہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 ا سلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کچھ اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ دال مہنگی کردی گئی ہے اگر دال مہنگی ہے تو مرغی کا گوش...
 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کچھ اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ دال مہنگی کردی گئی ہے اگر دال مہنگی ہے تو مرغی کا گوشت کھائیں وہ سستا کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں شامل لازمی اخراجات کی منظوری کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارے میں کمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، ہم نے 3 سال میں ترقیاتی بجٹ میں 2  گنا اضافہ کردیا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ نصف رہ گیا ہے۔ ہم نے 34 میں سے 32 اداروں کے خفیہ فنڈ ختم کردیئے، اب انٹیلی جنس اداروں کے سوا کسی کے پاس سیکرٹ فنڈ نہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خسارے میں جاسکتے ہیں۔ رواں مالی سال میں 3 صوبوں نے خسارے کے بجٹ پیش کئے ہیں اور یہ غیر قانونی نہیں ہے۔
وزیرخزانہ  کا کہنا تھا کہ کشکول کی دیگ موجودہ حکومت نے نہیں بنائی 2000 سے 2013 تک لئے گئے قرضوں کے حوالے سے پرویز مشرف ، (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی پوچھا جائے۔ جو بھی قرضے لئے جاتے ہیں اس میں پارلیمنٹ کی منظوری شامل ہوتی ہے ۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ کچھ اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ دال مہنگی کردی گئی ہے اگر دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں ہم نے مرغی 200 روپے فی کلوکردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صرف خبروں میں آنے کے لیے غیر ضروری باتیں کرتے ہیں، شیخ رشید جلد شادی کرلیں تاکہ انہیں بچوں کی ضروریات کے بارے میں علم ہوسکے۔ وہ شیخ رشید کو چیلنج کرتے ہیں اگر بیرون ملک ان کا ایک روپیہ بھی  ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے معاملات پر حکومت باخبر ہے، طورخم بارڈر پر اب تک جو بھی ہوا ہے وہ اچھا شگون نہیں۔ آپریشن ضرب عضب پر اب تک 145 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ 100 ارب مزید رکھے جارہے ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top