Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: ملک کے بیشتر حصوں میں ہفتہ وار تعطیل پر گرمی کی بھی چھٹی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
سلام آباد:  ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے جبکہ کئی اضلاع اب  بھی  باران رحمت کے منتظر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مط...
سلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے جبکہ کئی اضلاع اب بھی باران رحمت کے منتظر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ،سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان ، پشاور ، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ 2 روز میں کشمیر اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  صوبہ بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی امید ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کی حالیہ شدت میں کمی ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا جو  37  ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں ، موہنجودڑو ، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد ، جہلم نورپور تھل اور بھکر 36 ، بہاولنگر گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، خیر پور ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تربت اور ساہیوال 34، لاہور ، اوکاڑہ ، گجرات ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، رحیم یار خان ، سکھر ، منگلا اور پشاور 35 ، ملتان ، قصور ، لیہ ، حیدرآباد اور کوئٹہ  33 جبکہ  بہاولپور میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود اور خوشگوار رہے گا اور دن بھر سمندر کی جانب سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ اس وقت ہوامیں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 15 ناٹیکل فی میل ہے۔  شہر میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جولائی ، اگست اور ستمبر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ملک میں 10 سے 20 فیصد ذیادہ بارشیں ہوں جبکہ پنجاب ، خیبرپختون خوا ، سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور آذاد جموں و کشمیر میں معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گی

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top