Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر ڈاکٹر طاہرالقادری آج لاہور میں دھرنا دیں گے
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
لاہور:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی  سربراہی میں آج مال روڈ پھر دھرنا دیا جائے گا...
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں آج مال روڈ پھر دھرنا دیا جائے گا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دیں گے جہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف فراہم نہ ہونے پر حکومت کے سامنے چند مطالبات رکھیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر کرسیوں سمیت دیگر ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے اور منہاج القران کے رضاکار دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ دھرنے میں 2 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزاور منہاج کے رضاکار ڈیوٹی دیں گے۔
واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور واقعہ کے 2 سال گزرنے کے باوجود سانحہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہےجب کہ مقدمہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top