Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں 20 گھنٹے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 کراچی:  معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کو 20 گھنٹے سے زائد وقت ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ...

 کراچی: معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کو 20 گھنٹے سے زائد وقت ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
کراچی کے گنجان آباد علاقے لیات آباد میں گزشتہ روزدن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے امجد صابری کا گھرسے تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی حملہ کردیا، جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں خول کی فرانزک لیبارٹری سے تاحال رپورٹ نہیں موصول نہیں ہوئی۔ جس وجہ سے امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم امجد صابری کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں مخبری کا جال بھی بچھا دیا ہے جب کہ ان کے دوستوں اورعزیزواقارب سے تدفین کے بعد بھی معلومات لی جائے گی۔ اس کے علاوہ رینجرزحکام نے امجد صابری کے گھرکے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے امجد صابری کے ساتھی سلیم صابری کا بیان قلمبند کرلیا، جن کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی کا شیشہ آنکھ پرلگنے کے باعث ملزمان کو نہ دیکھ سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری سمیت 3 افراد کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top