Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: فیصل آباد میں غیرت کے نام پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بہن قتل
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
فیصل آباد:  چک جمھرہ میں بیٹے نے غیرت کے نام پر باپ اور ایک بہن کو قتل جب کہ دوسری  کو شدید زخمی کردیا۔ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ می...
فیصل آباد: چک جمھرہ میں بیٹے نے غیرت کے نام پر باپ اور ایک بہن کو قتل جب کہ دوسری کو شدید زخمی کردیا۔
فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں رضوان نامی شخص نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے اپنے 50 سالہ سوتیلے باپ اقبال اور 30 سالہ بہن سمیرا کو قتل کر دیا جب کہ دوسری بہن سائرہ کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top