Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل اورپاکستان میں منگل کو پہلا روزہ ہونے کا امکان
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
ر مضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں آج جب کہ پاکستان میں کل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا ...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں آج جب کہ پاکستان میں کل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے علمائے کرام کا اجلاس آج ہورہا ہے جب کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کل ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی سطح پر بھی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔ اجلاس میں 1437 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند آج صبح 7 بج کر59 منٹ پرپیدا چکا ہے، اس لئے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ میںکل پہلا روزہ ہوسکتا ہے تاہم آج پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں تاہم پیر کو ملک کے مغربی علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں اور رواں برس رمضان المبارک کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top