Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: مالی سال 17-2016 کا 43.9 کھرب کا بجٹ پیش
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 17-2016 کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں کل اخراجات کا تخمینہ 43.9 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت نے ...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 17-2016 کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں کل اخراجات کا تخمینہ 43.9 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔
حکومت نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 5.7 فیصد مقرر کیا ہے جب کہ مالیاتی خسارے کو 3.8 فیصد تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مالی سال 16-2015 کے اقتصادی سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ وزیر خزانہ نے زرعی شعبے میں ناکامی کا بھی اعتراف کیا، یہی وجہ ہے کہ اب تمام نگاہیں اس بات پر مرکوز تھیں کہ معاشی ترقی کے ہدف کے حصول اور زراعت کے شعبے کو بچانے کے لیے حکومت نے بجٹ میں کیا تجاویز پیش کی ہیں۔
دوسری جانب اقتصادی سروے میں غیر ملکی زر مبادلہ کی ریکارڈ ترین بلند سطح کی نوید بھی سنائی گئی۔
مزید پڑھیں:اقتصادی سروے پیش، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کامشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اراکین اسمبلی کی تعداد کم رہی۔

۔

مالی سال 2016-17 کے اہم اہداف درج ذیل ہیں:


اہم اہداف

بجٹ تخمینہ





مجموعی ملکی پیداوار



مہنگائی



مالی خسارہ


بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران مالی خسارہ 3۔4 فیصد تک آگیا جسے مالی سال 17-2016 میں کم کرکے 8۔3 کردیا جائے گا۔

ٹیکس ریونیو



ترقیاتی فنڈز


وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ گزشتہ 8 سال میں ترقی کا اوسط 4 فیصد رہا جبکہ اب یہ 4.7 فیصد ہو گیا ہے جو کہ 8 سال میں بلند ترین سطح ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ دیہی علاقوں کو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 4 نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جس کے لیے 11 ارب 94 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کمی کیے بغیر مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھا، حکومت نے گذشتہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 348 ارب روپے سے بڑھا کر 661 ارب روپے کیا تھا، جبکہ مالی سال 17-2016 میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top