Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: چیف جسٹس نے کراچی پولیس میں سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
کراچی:  چیف جسٹس آف پاکستان  انور ظہیر جمالی نے کراچی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کی  پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز ک...
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان  انور ظہیر جمالی نے کراچی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کی پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کاروباری شخصیت کے فرنٹ مین کی سندھ پولیس میں مداخلت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو 4 جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم دیا تھا انہیں کیسے بحال کیا گیا جب کہ چیف جسٹس نے اس پر سندھ حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس امیر ہانی مسلم کے کراچی بدامنی کیس کے فیصلے میں دیئے جانے والے نوٹ کو پٹیشن میں بدل لیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کراچی بدامنی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top