Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: وزیراعلیٰ پنجاب کا جھونپٹری میں رہنے والی ہونہار طالبہ کیلئے گھر کا اعلان
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرک کے امتحانات میں اعزازی نمبر حاصل کرنے والی ہونہار  غریب طالبہ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا اور مفت...
 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرک کے امتحانات میں اعزازی نمبر حاصل کرنے والی ہونہار غریب طالبہ کو 5 لاکھ روپے انعام دیا اور مفت گھر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چکوال کی کچی بستی میں جھگی میں رہنے والی ہونہار طالبہ نرگس گل سے ملاقات کی اور راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات میں 1004 نمبر لینے پر نرگس گل کو مبارکباد دی اسکول کی ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نرگس کو 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا، شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے نرگس گل کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلبہ لاہور یا چکوال جہاں چاہے گی اسے گھر کے کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نرگس گل کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، یہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے، جھگیوں میں رہنے والی اس بچی نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top