Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 22 اگست کے حوالے سے ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی تقریر کا متن حاصل کرلیا ہے۔ ترجمان اسکاٹ ل...
Image result for new scotland yardلندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 22 اگست کے حوالے سے ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی تقریر کا متن حاصل کرلیا ہے۔
ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق 22’’ اگست کی تقریر کے حوالے سے پاکستانی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں تاہم چوہدری نثار کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی‘‘۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایم کیو ایم سے منسلک برطانوی شہری کی تقریر کا مکمل متن حاصل کرلیا ہے جس کا ترجمہ کیا جارہا ہے تاکہ برطانوی قوانین کی روشنی میں اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے‘‘۔
ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ’’اشتعال انگیز تقریر کے بعد برطانیہ اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کئی افراد نے بذریعہ خطوط اور کالز اپنی شکایات درج کروائیں تھیں جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا‘‘۔
حکومتی سطح پر رابطے کے حوالے سے  اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’22 اگست کے حوالے سے پاکستان سے مکمل رابطے میں ہیں اور تقریر کا ترجمہ ہونے کے بعد اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا‘‘۔
یاد رہے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی جس کے بعد مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کر کے دفتری املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور دفتر میں موجود اسٹاف کو بھی زدکوب کیا تھا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top