Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: افغان امن معاہدے کا مسودہ پاکستان کو نہیں دکھایا گیا: پاکستانی وزارتِ خارجہ
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے  متعلق مسودہ پاکستان کو نہیں دکھایا گیا۔ یہ ...
افغانستان میں امریکی فوجی (فائل فوٹو)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے متعلق مسودہ پاکستان کو نہیں دکھایا گیا۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے بعد بی بی سی سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔
جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ یہ امن معاہدہ 'طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں پاکستان سے بڑھ کر کوئی دوسرا ملک نہیں ہو سکتا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top