Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: امریکہ طالبان مذاکرات: کیا امریکہ اور طالبان کے درمیان معاملات طے ہو پائیں گے؟
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس کی طرف سے ملنے والے تمام اشاروں کے مطابق شاید امریکہ اور طالبان ایک امن معاہدے کی نوید ...
طالبان

جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس کی طرف سے ملنے والے تمام اشاروں کے مطابق شاید امریکہ اور طالبان ایک امن معاہدے کی نوید سنانے سے چند دن دور ہیں۔
یہ ممکنہ معاہدہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جبکہ امریکہ کے افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کی راہ ہموار کرے گا۔
اس طرح امریکہ کی سب سے لمبے عرصے تک چلنے والی جنگ شاید ختم ہو جائے اور دوبارہ اہم صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کو گھر واپس لانے کا اپنا وعدہ وفا کر سکیں۔
امریکہ اور ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بہت کچھ داؤ پر ہے۔ لیکن امریکہ سے زیادہ چیزیں افغانستان کے لیے داؤ پر لگی ہیں۔
افغانستان کا تو پورا کا پورا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ افغانستان میں کس طرز کی حکومت کی بلآخر فتح ہوتی ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top