Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #BiggBoss13winner: اختتام پر بھی تنازع، اب کی بار ہندو مسلم
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
انڈیا کا مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کا سیزن 13 اپنے تمام تر گلیمر، تنازعات اور گروہ بندیوں کے بعد عاصم ریاض کی شکست اور سدھارتھ شکلا کی...
سلمان سدھارتھ

انڈیا کا مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کا سیزن 13 اپنے تمام تر گلیمر، تنازعات اور گروہ بندیوں کے بعد عاصم ریاض کی شکست اور سدھارتھ شکلا کی جیت پر اختتام پزیر ہوا۔
لیکن سو کے مداح اس جیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کوئی اس شو کو ’سکرپٹڈ‘ تو کوئی اسے ’متعصب‘ کہہ رہا ہے جبکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اسے ’مذہبی عینک‘ سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انڈین ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ شکلا کو بگ باس 13 کا فاتح قرار دے دیا گیا اور انھیں 50 لاکھ روپے کے ساتھ ایک سوینکی کار بھی انعام میں ملی ہے۔
چار ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس معروف لیکن متنازع ریئلیٹی شو کے فائنل میں چھ حریف پہنچے تھے جن میں سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض، شہناز گل، رشمی دیسائی، آرتی سنگھ اور پارس چھابرا شامل تھے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top