Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: #CoronaVirus: پاکستان میں ماسک کی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی کی وجوہات
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
پاکستان میں صحت کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد صوبہ بلوچستان میں گرد و غبار اور فضائی آلودگی سے بچانے والے عام...
ماسک

پاکستان میں صحت کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد صوبہ بلوچستان میں گرد و غبار اور فضائی آلودگی سے بچانے والے عام ماسک کی قلت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کوئٹہ سے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق قلت کے باعث صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تاجروں کا کہنا ہے کہ پانچ روپے میں ملنے والا عام ماسک اب 35 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
تاجروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مارکیٹ میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے تو یہی ماسک شاید سو سے دو سو روپے میں بھی دستیاب نہ ہو۔

ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اگرچہ مارکیٹ میں دستیاب عام ماسک کورونا وائرس سے بچاؤ میں سودمند نہیں ہوتا مگر پھر بھی کوئٹہ میں اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلنے کے خدشے کی پیش نظر عام صارفین کی جانب سے اس کی خریداری میں اضافہ بتائی جا رہی ہے۔
تاہم کوئٹہ میں تاجر ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی ایک بڑی وجہ ماضی قریب میں اس ماسک کی چین کو برآمد بتا رہے ہیں۔
کوئٹہ میں ایک میڈیکل سٹور کے مالک شکیل احمد نے بتایا کہ پاکستان میں ماسک بنانے کا کوئی پلانٹ نہیں ہے اور زیادہ تر ماسک پاکستان میں چین سے امپورٹ ہو رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ماسک کو پاکستان کی مارکیٹ سے لوگوں نے اٹھانا شروع کیا اور واپس چین بھیجنا شروع کیا۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top