Utv Pakistan Urdu News Utv Pakistan Urdu News Author
Title: جرمنی میں شیشہ بارز پر فائرنگ، نو افراد ہلاک
Author: Utv Pakistan Urdu News
Rating 5 of 5 Des:
جرمنی کے مغربی شہر ہاناؤ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو شیشہ بارز پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ حملہ آو...
جرمنی میں شیشہ بارز پر فائرنگ
جرمنی کے مغربی شہر ہاناؤ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دو شیشہ بارز پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ حملہ آور کی لاش سمیت دو لاشیں اس کے مکان سے ملی ہیں۔
فائرنگ کے واقعات بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آئے اور اطلاعات کے مطابق جن مقامات پر حملہ کیا گیا وہ کرد نسل کے افراد میں مقبول ہیں۔
ان حملوں کے بعد حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہو کر اپنے مکان میں پناہ لی جہاں سے بعدازاں اس کی لاش کے ساتھ ایک اور شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطبق حملہ آور ایک جرمن شہری تھا جس کے پاس اسلحہ رکھنے کا لائسنس تھا اور اس کی گاڑی سے مزید گولیاں بھی ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال واضح نہیں کہ یہ حملے کیوں کیے گئے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top